Asked by: Abdul Hanan
Category: نحو
Sat 22 Mar 2025
*مُحمدٌ رسولُ اللہِ* میں *محمد* معرب ہے یا مبنی اگر معرب ہے تو کیوں معرب ہے *رسول* معرب ہے یا مبنی معرب ہے تو کیوں معرب ہے *اللہ* معرب ہے یا مبنی اور اگر معرب ہے تو کیوں معرب ہے
جواب:
اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ معرب کسے کہتے ہیں
معرب وہ اسم جس کا آخر عوامل کے بدل جانے سے بدل جائے ( یعنی اگر کوئی اسم مختلف تراکیب میں استعمال ہو اور اس کا آخر تبدیل ہوتا رہتا ہے تو وہ معرب ہے )
اب سوال میں پوچھے گئے تینوں لفظ *محمد* ،*رسول* ، *اللہ* تینوں معرب ہیں کیوں کہ ان کا آخر بدلتا رہتا ہے.
اریب احمد خان: جواب دینے والے
Likes: 3Comments: 0