Asked by: سراج محمدي
Category: ںحو
Tue 19 Nov 2024
موسی اورحبلی میں کیافرق ہے،اعراب تودونوں پرتقدیری ہےپھرحبلی غیرمنصرف ہےاورموسی منصرف ہےجبکہ موسی میں منع صرف کےدوعلتیں پائی جاتی ہیں ایک علم اور دوسری عجمہ
جواب:
در اصل۔۔ یہاں دو چیزیں ہیں۔۔ ایک اعراب اور دوسرا منصرف و غیر منصرف ہونا۔۔۔
اعراب میں دونوں پر الف مقصورہ ہے۔۔۔
لیکن حبلی یوں غیر منصرف ہے کہ اس میں تانیث اور الف مقصورہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔۔۔
جبکہ موسی بھی غیر منصرف ہے لیکن یہاں تانیث نہیں بلکہ علمیت اور عجمہ سبب ہے۔
البتہ اگر لفظِ موسی بطورِ علم استعمال نہ ہو، بلکہ نکرہ ہو، تو اس صورت میں یہ منصرف ہوگا۔
Abu Sufyan Muhammad Rashid madani: جواب دینے والے
Likes: 0Comments: 0